ہوم

اگر آپ کی زبردستی شادی ہوئی ہے یا آپ کو اندیشہ ہے کہ آپ کو زبردستی شادی
پر مجبور کیا جائے گا تو براہ مہربانی جان لیں کہ مدد دستیاب ہے اور یہ کہ آپ تنہا نہیں ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے مستقبل کے بارے میں ڈر یا غیریقینی کیفیت کا شکار ہوں اور آپ اپنے احساسات اور ذمہ داریوں کے بارے میں تذبذب کا شکار ہوں۔ آپ اس صفحے پر موجود فون نمبروں میں سے کسی ایک پر رابطہ کرکے مدد حاصل کرسکتےسکتی ہیں۔

اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کی عمر کتنی ہے؛ آپ کا پس منظر کس ملک یا خاندان سے ہے؛ آپ مرد ہیں یا عورت؛ یا آپ کا کلچر یا مذہب کیا ہے – آپ کو آپ کی مرضی کے بغیر شادی کرنے پر کوئی بھی مجبور نہیں کرسکتا۔

زبردستی کی شادی کے بارے میں مزید معلومات یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں:

  • کئی زبانوں میں اے جی ڈی زبردستی کی شادی کے بارے میں عام پوچھے جانے والے سوالات
  • حفاظتی منصوبے کا کتابچہ

اگر آپ کو مشورے کی ضرورت ہے تو آپ (02) 9514 8115 پر فون یا help@mybluesky.org.au پر ای میل بھیج سکتےسکتی ہیں یا 0481 070 844 پر ٹیکسٹ میسج بھیج سکتےسکتی ہیں۔ اگر آپ ضرورت ہوئی تو ہم آپ کی ایک مترجم (ترجمہ کرنے والے) کے ذریعے مدد کرسکتے ہیں۔

غیر محفوظ محسوس کررہے کررہی ہیں؟ اگر ایمرجنسی سے دوچار ہیں یا آپ زخمی ہیں تو آپ کسی بھی فون سے ٹرپل زیرو (000) پر فون کرسکتےسکتی ہیں۔

Banner
Locker Room

The Locker Room

Close